اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرکہیں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے تووہ ترسیلی نظام کی کمزوری کی وجہ سے ہورہی ہے۔
خود کو نہیں بدلا تو ملک میں خونی انقلاب آسکتا ہے، شہباز شریف کا انتباہ
ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری اور وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرحماد اظہر نے کہا کہ پیداواری صلاحیت زیادہ ہے لیکن ترسیلی نظام کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ترسیلی نظام میں4 ہزارمیگاواٹ کا اضافہ کیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ہم نے ساڑھے 24 ہزار میگا واٹ بجلی کی کامیابی سے ترسیل کی ہے۔
شہباز شریف 25 ارب روپے کی لوٹ کھسوٹ کا جوب دیں، فواد چوہدری
سابقہ حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر حماد اظہر نے استفسار کیا کہ اگر آپ نے بجلی کے سستے سودے کیےتو گردشی قرضے کیوں بڑھے؟
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے ساہیوال میں امپورٹڈ کوئلے والاپلانٹ لگایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم آئے تھے تو گردشی قرضوں میں 450 ارب اضافہ ہو رہا تھا۔
شہری علاقوں میں 6 سے 8 اور دیہی علاقوں میں 14 سے 16 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ
ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہرنے کہا کہ اس سال گردشی قرضوں میں صرف 177 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔