امریکا: سابق ایم کیو ایم رہنما ندیم نصرت کی گاڑی پر فائرنگ


امریکا میں مقیم ایم کیو ایم کے سابق رہنما ندیم نصرت کی کار پر مبینہ طو پرفائرنگ کی گئی ہے۔

ایم کیو ایم رہنما واسع جلیل نے تصدیق کی ہے کہ ندیم نصرت کی کار پر فائرنگ ہیوسٹن میں دوپہر کے وقت کی گئی۔ندیم نصرت ہیوسٹن میں تقریب میں شرکت کے بعد گھر جا رہے تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ نامعلوم ملزمان نے کی۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

قبل ازیں ہیوسٹن میں وائس آف کراچی کا پروگرام ہوا جس میں چیئرمین ندیم نصرت نے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیا جو ایک گھنٹے تک جاری رہا۔

 


متعلقہ خبریں