شریف خاندان کی رگوں میں کشمیری خون ہوتا تو مودی سے ساڑھیاں نہ لیتے، شہباز گل

سندھ: موجودہ صورتحال پیپلزپارٹی کے تحفوں کی وجہ سے ہے، بڑا تحفہ بلاول ہے، شہباز گل

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی رگوں میں کشمیری خون ہوتا تو مودی سے ساڑھیاں نہ لیتے۔ انہوں ںے کہا کہ شریف خاندان کے اسرائیل اور سرحد پار گپتا انڈسٹری سے واضح روابط ہیں۔ انہوں ںے واضح کیا کہ آزاد کشمیر میں چند لوگ ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ہارنے کے بعد پھر دھاندلی کا رونا رویا جائے گا۔

بلاول و مریم کو کل سے انہی کی زبان و انداز میں جواب دیا جائیگا، شہباز گل

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے کشمیرمیں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ مریم صفدر نے ہٹیاں بالا میں کوئی نئی بات نہیں کی۔ انہوں ںے کہا کہ جھو ٹ بولنا مریم صفدر کا پرانا وطیرہ ہے۔

شہبازگل نے کہا کہ مریم صفدر نے 2015 کی ورلڈ بینک رپورٹ بھی بغیر پڑھے شیئر کی۔ انہوں ںے کہا کہ 2015 میں ورلڈ بینک کی رپورٹ میں نوازشریف حکومت کو نالائق اور نااہل قرار دیا گیا تھا۔

معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ مریم صفدر نے آج بھی جعل سازی کرتے ہوئے نوازشریف کی لندن کی تصویر شیئرکی۔ انہوں ںے کہا کہ جعل سازیوں کی وجہ سے مریم صفدر سیاسی منظرنامے سے غائب ہوچکی ہیں۔

مریم اور شہباز شریف کا جھگڑا آگے بڑھے گا، فواد چودھری

شہبازگل نے الزام عائد کیا کہ مریم صفدر نے جلسے میں بھارت کی زبان بولی۔ انہوں ںے کہا کہ نوازشریف کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی بجائے لندن میں شاپنگ کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں