آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بدلتی صورتحال سے چوکنا رہتے ہوئے اپنا دفاع مضبوط رکھنا ہو گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز منگلا کا دورہ کیا۔
آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں اور انتظامی امور اور کور کے زیراہتمام جاری وار گیمز پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وار گیمز میں آپریشنل منصوبہ بندی اور چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی کو سراہا اور اسٹرائیک کورفارمیشن کی مستقبل کےحوالے سے تربیتی امورکی بھی تعریف کی۔
پاکستان کو در پیش چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے ،آرمی چیف
آئی ایس پی آر کے مطابق افسروں سے خطاب میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہمیں بدلتی ہوئی صورتحال میں اپنی تیاریاں جاری رکھنی چاہیے۔ ہمیں کسی بھی صورت میں سہل پسند نہیں ہونا ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن عمل کی مکمل حمایت کر رہا ہے۔ مغربی سرحدوں پر بہتر مینجمنٹ اورسیکیورٹی انتظامات کی ضرورت ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کورونا روک تھام کیلئے تمام رینکس نے سول انتظامیہ کیساتھ بھرپورتعاون کیا۔عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ایس او پیز پرعملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔ کورونا وبا کے مکمل خاتمے تک احتیاط ضروری ہے۔