کشمیر کا بیٹا نواز شریف کشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑے گا، مریم نواز



مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کشمیر کا بیٹا نواز شریف کشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑے گا۔

مظفرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری رگوں میں کشمیری ماں باپ کا خون ہے، میرا باپ اور میری ماں کشمیری ہیں، نوازشریف کی قیادت میں کشمیریوں کے مسائل حل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے دکھوں نے ایک دن ختم ہونا ہے، سرحد کےدونوں اطراف کے کشمیری متحد ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ 12 سے 13 دن کشمیریوں کے ساتھ گزاروں گی، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

ہم پاگل نہیں جو اتنی جدوجہد کے بعد کسی سے ڈیل کریں، مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں نواز شریف کی سیاست ختم ہو گئی،اتنےخوفزدہ ہیں نوازشریف سے بات شروع اور ختم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اور کشمیریوں کو نواز شریف بہت شدت سے یاد آرہے ہیں، نوازشریف نے مجھے فون کر کے کہا کشمیر جاؤ تمہیں کشمیریوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ کشمیریوں کا الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کان کھول کر سن لو، یہ اب پرانی ن لیگ نہیں، ہمیں چوری ہونے والی سیٹیں نکلوانے کا ہنر آ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کی سیٹ تمہارے حلق سے واپس نکالی، آزاد کشمیر میں ووٹ چوری ہوا تو آخری وقت تک پیچھا کریں گے، دھاندلی ہوئی تو شاہراہ دستور پر دھرنا دیں گے۔


متعلقہ خبریں