ملک کے مختلف علاقوں میں کہیں بارش ہوئی تو کہیں تیز ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔
ہم نیوز کے مطابق وادی گلیات کے سیاحتی مقامات ایوبیہ، نتھیا گلی اور ٹھنڈیانی میں بارش سے موسم ٹھنڈا ہو گیا۔
اس کے علاوہ مری میں بارش ہوئی تو ٹھنڈی ہواؤں نے بھی خوشگوار موسم میں اپنا حصہ ڈالا۔ سیاح ٹھنڈے موسم سے لطف اندوز ہونے لگے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
ایبٹ آباد اور گردو نواح میں بھی موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔ پنجاب کے کئی علاقوں میں تیز ہوائیں چلیں ۔
بونیر میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔ ہری پور میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔
خیال رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا۔تاہم کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورمنگلامیں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔