بلااجازت مسجد الحرام آنے پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا اعلان


سعودی عرب نے بلااجازت مسجد الحرام آنے پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ حج تک مسجد الحرام اور اس کے آس پاس اجازت نامے کے بغیر آنے والوں پر دس ہزار سعودی ریال کا جرمانہ عائد ہو گا۔

 منا، مذدلفہ اور عرافات آنے پر بھی پابندی ہو گی۔ دوسری بار خلاف ورزی پر جرمانہ بھی ڈبل کر دیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق جن افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگ چکی ہے انہیں مسجد نبوی اور مسجد حرام میں آنے کی اجازت ہو گی۔

کورونا وائرس وبا جب تک ختم نہیں ہوتی جرمانے کی سزا نافذ رہے گی۔

سعودی عرب کا یو اے ای سمیت متعدد ممالک پر سفری پابندیوں کا فیصلہ

دوسری جانب سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 173 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ  13 مریض انتقال کر گئے ہیں۔

ریاض سے سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 92 ہزار 785 ہوگئی ہے۔

اس طرح سعودی عرب میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار 876 ہوگئی ہے۔ جبکہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 389 مریض صحیتاب ہوئے ہیں۔

سعودی وزارت صحت نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں کورونا سےصحتیاب افراد کی تعداد 4 لاکھ 72 ہزار 939 ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں