پاک فوج چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام شعبوں میں جدت لائے گی، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام شعبوں میں جدت لائے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنجاب رجمنل سینٹر کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رجمنٹل سینٹر پہنچنے پر انہوں نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  پنجاب رجمنل سینٹر میں کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں حاضر سروس ، ریٹائرڈ افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔

اس بار امریکا کو ہوائی اڈے نہیں دیں گے،آرمی چیف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے گفتگو بھی کی اور پیشہ وارانہ شعبہ جات میں اعلی ترین معیار رکھنے پر رجمنٹ کی تعریف بھی کی جبکہ آپریشنز میں بھی بے مثال کارکردگی پر رجمنٹ کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں سبکدوش ہونے والے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا، افسروں اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے لیے انفنٹری سمیت ہر شعبہ میں جدت لانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔


متعلقہ خبریں