محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں اگلے تین روز میں بارش کی پیش گوئی کر دی۔
ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگلے تین روز میں ملک کے بلائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد،راولپنڈی اور لاہور میں اتوار تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ کشمیر، گلگت بلتستان، چکوال، فیصل آباد اور اٹک میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔