پاک ویک کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ حکومت کے حوالے



پاک ویک کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ وفاقی حکومت کے حوالے کر دی گئی۔

ذرائع این آئی ایچ کے مطابق قومی ادارہ صحت کی تیار کردہ پاک ویک کورونا ویکسین سنگل ڈوز ہے اور کھیپ 1 لاکھ 91 ہزار ڈوز پر مشتمل ہے۔

پاک ویک کی کھیپ مکمل طور پر پاکستانی ماہرین نے تیار کی ہے جو کل سے استعمال کے لیے دستیاب ہو گی۔

پاک ویک کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ استعمال کے لیے دستیاب ہے۔

پاک ویک کورونا ویکسین کے استعمال کیلئے گائیڈ لائنز جاری

یاد رہے کہ چند روز قبل وزارت قومی صحت کی جانب سے پاک ویک کورونا ویکسین کے استعمال کے لیے گائیڈ لائنز جاری کی گئی تھیں۔

 گائیڈ لائنز کے مطابق ویکسین 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگائی جائے گی۔ ویکسین کو2 تا 8 سینٹی گریڈ پر ذخیرہ کیا جائے گا۔

پاک ویک کورونا ویکسین سے متعلق ہدایت کی گئی ہے کہ اسے کسی صورت فریز نہ کیا جائے اورسورج کی روشنی سے محفوظ رکھا جائے۔

امراض قلب، تنفس، شوگر اور موٹاپے کا شکار افراد پاک ویک لگوا سکتے ہیں۔ حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی مائیں، بخار میں مبتلا افراد اور کورونا کے مریض پاک ویک ویکسین نہیں لگوا سکتے۔

کورونا سے صحتیاب افراد بھی پاک ویک ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ ٹرانسپلانٹ کرنے والے افراد 3 ماہ بعد پاک ویک ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

کیموتھراپی والے مریض28دن بعد پاک ویک ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ دمہ، مرگی اور دماغی امراض کا شکار افرادپاک ویک ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ ہر فرد کو پاک ویک ویکسین کی ایک خوراک لگائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں