آسڑیلیا میں دو اسکائی ڈائیورز ڈائیونگ سے پہلے ہی اچانک جہاز سے گر کر ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے علاقے گولبرن میں دو اسکائی ڈرائیورز فضا میں چھلانگ لگانے ہی والے تھے کہ اچانک کسی وجہ سے جہاز سے گر گئے۔
رپورٹ کے مطابق ڈائیورز ہزاروں فٹ کی بلندی سے نیچے رن وے پر آ گرے جس سے دونوں موقع پر ہی موت ہو گئی۔
آسٹریلیا کاکابل میں اپنا سفارتخانہ بندکرنےکافیصلہ
پولیس کی جانب سے تجربہ کار ڈائیورز کے گرنے کی وجہ معلوم کرنےکے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
آسٹریلوی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ اس حادثے سے جڑے تمام افراد کے لیے یہ ایک انتہائی برا دن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ ڈائونگ ماسٹر اور پسنجر اس حادثے میں اپنی جانیں کھو بیٹھے ہیں۔ میری ہمدردیاں ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔
