انگلینڈ کے خلاف سیریز انتہائی اہم ہے، مصباح الحق

انگلینڈ کے خلاف سیریز انتہائی اہم ہے، مصباح الحق

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز انتہائی اہم ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز بہت اہم ہے اور ورلڈکپ کی تیاری کے لیے یہ بہت اچھا موقع ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم ورلڈ چیمپئن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم انگلینڈ جب بھی آئے ہیں ہم نے یہاں کرکٹ انجوائے کی ہے۔ یونس خان کا تجربہ ٹیم کے لیے فائدہ مند تھا۔ بہرحال یونس خان کے معاملے پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا۔

مصباح الحق نے کہا کہ یونس خان سے متعلق فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کیا ہے۔ کوشش ہوتی ہے کہ اچھا پرفارم کریں اور ہمارے زیادہ تر کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی کے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سیزن میں ہماری ساری کرکٹ پاکستان میں کھیلی جائے گی، احسان مانی

انہوں نے کہا کہ ایک روزہ میچز کی سیریز کے بعد ہمارے پاس 2 ہفتے ہوں گے اور ٹی ٹوئنٹی کی تیاری کا موقع ملے گا۔


متعلقہ خبریں