وزیراعلیٰ سندھ کی نااہلی کیلئے درخواست دائرکرنےکا اعلان


کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی نا اہلی کیلئے آئینی درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں جمہوریت کا قتل کیا گیا ہے ہم جمہوریت کے قاتلوں کو معاف نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کا بجٹ اس وزیراعلیٰ نے پیش کیا جس پر کرپشن کے الزامات ہیں۔ سندھ میں 13 سال کے دوران ایک ہزار 400 ارب روپے کی کرپشن ہوئی۔ گزشتہ 13 سال سے سندھ میں اندھیرا ہی اندھیرا ہے۔ ہم سندھ کے ہر ایک ادارے پر پٹیشن فائل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک سے اچھی خبر آ گئی، وزیر اعظم

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں حزب اختلاف کے پارلیمانی لیڈروں کو بات نہیں کرنے دی گئی اور سندھ کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں حزب اختلاف کی نمائندگی نہیں ہے۔

 


متعلقہ خبریں