نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان آنے والے کورونا منفی مسافروں کیلئے گھروں میں قرنطینہ کی شرط ختم کر دی۔
ہم نیوز کے مطابق این سی اوسی نے بین الاقوامی ہوائی سفر کی پالیسی پر نظرثانی کر دی ہے جس کے مطابق مثبت کورونا ٹیسٹ پر گھروں میں قرنطینہ کرنا ہو گا۔
این سی او سی نے برطانیہ، کینیڈا، یورپ، چین، ملائیشیا سے براہ راست پروازوں میں چالیس فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
این سی او سی: افغانستان سے پیدل آنے اور جانیوالوں پر پابندی عائد
دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے پاکستان اور بھارت سمیت چودہ ممالک سے آنے والی پروزاوں پر پابندی میں اکیس جولائی تک توسیع کردی ہے۔
گلف نیوز کے مطابق کارگو، بزنس اور چارٹر پروازوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ پابندی والے ممالک میں،، بنگلہ دیش، سری لنکا، جنوبی افریقا اور نیپال بھی شامل ہیں۔
کورونا وبا کے باعث بارہ مئی کو پاکستان سے عرب امارات کی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
اس سے قبل چھ جولائی تک پابندی جاری رکھنے کا کہا گیا تھا۔
