راولپنڈی: خاتون سے پرس چھین کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار


راولپنڈی پولیس نے خاتون سے پرس چھین کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتاری کے دوران ملزم نے مزاحمت اورپولیس پر فائر نگ کی کوشش کی تھی جس دوران ملزم کو اپنے ہی پسٹل سے دائیں کلائی پر فائر لگا۔

ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جس سے واردات کے دوران استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور خاتون سے چھینا گیا پرس بھی برآمد کرلیا گیا، مزید وارداتوں کا انکشاف متوقع ہے۔

ملزم کی گرفتاری پر سی پی او محمد احسن یونس کی ایس پی پوٹھوہار اور ریس کورس پولیس کو شاباش دی ہے۔

اسلام آباد میں پولیس کیخلاف شکایت کا نظام متعارف

خیال رہے کہ  راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چوہدریاں میں پرس چھیننے کے دوران خاتون کے گر کر زخمی ہوگئی تھی جس کا مقدمہ اس کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مدعی نے مؤقف اپنایا تگا کہ میری بہن ٹیچنگ کے کیے اسکول جارہی تھی۔ راستے میں موٹرسائیکل سوار نے بیگ چھیننے کی کوشش کی۔ ملزم بیگ چھین کر بھاگ گیا جس میں شناختی کارڈ، 2ہزار روپے اور ضروری کاغذات تھے۔

درخواست میں اپیل کی گئی کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔


متعلقہ خبریں