ایران میں جوہری توانائی کے ادارے کی عمارت پر بارود سے بھرے ڈرون کے ذریعے حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی کے سرکاری ٹیلی وژن نے بتایا ہے کہ کراج شہر میں جوہری توانائی کے سویلین ادارے کی عمارت پر ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق حملے میں جانی و مالی نقصان نہیں ہوا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ڈرون کو کہاں سے کنٹرول کیا جا رہا تھا۔
تاحال کسی گروپ نے ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم ایران نے اس سے پہلے ہونے والے حملوں کا ذمہ داراسرائیل کو قرار دیا تھا۔
ایران کا جوہری پلانٹ اچانک بند
یاد رہے کہ دو روز قبل ایران کے واحد جوہری بجلی گھر کو اچانک عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بُوشہر پلانٹ گزشتہ روز بند کیا گیا اور یہ اگلے تین چار دن بند رہے گا تاہم پلانٹ بند کرنے کی وجہ سامنے نہ آ سکی۔
ایران میں بجلی فراہم کرنے والی سرکاری کمپنی کے ایک اہلکار نے بتایا پاور پلانٹ کی بندش سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گی تاہم اس حوالے سے معلومات نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع تھا کہ ایران نے سرکاری طور پر جوہری بجلی گھر کی ایمرجنسی میں بندش کے متعلق آگاہ کیا ہے۔
ایران کا یہ ایٹمی بجلی گھر ملک کے جنوب میں ساحلی شہر بوشہر میں واقع ہے اور یہ ایٹمی بجلی گھر سال 2011 میں روس کے تعاون سے شروع کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے صدارتی انتخابات میں ابراہیم رئیسی کامیاب
