کورونا:پاکستان میں مزید39اموات،930نئےکیسز رپورٹ

نیا کورونا پاکستان پہنچ گیا،3مریضوں میں تصدیق

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب ملک بھرمیں مزید39اموات اور930 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار73 اور مثبت کیسز کی تعداد9لاکھ 50 ہزار768ہوگئی ہے۔

ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار5 ہے اور8 لاکھ 95 ہزار960 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اب تک کورونا کی مجموعی طور پرایک کروڑ34 لاکھ84 ہزار354 ڈوزز لگائی جاچکی ہیں۔ ملک میں 25 لاکھ 66 ہزار547 افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار672 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار358، خیبرپختونخوا 4 ہزار 280، اسلام آباد 775، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 303 اور آزاد کشمیر میں 574 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چین سے ویکسین کی 15 لاکھ خوراکیں پہنچ گئیں

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار431، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 37 ہزار 247، پنجاب 3 لاکھ 45 ہزار 251، سندھ 3 لاکھ 33 ہزار194، بلوچستان 26 ہزار776، آزاد کشمیر 20 ہزار19اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 850 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے فائزر کی کورونا ویکسین خریدنے کا معاہدہ کر لیا

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں