چین سے ویکسین کی 15 لاکھ خوراکیں پہنچ گئیں


اسلام آباد: چین سے خصوصی پرواز کے ذریعے کورونا ویکسین کی 15 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق چین سے اسلام آباد پہنچنے والی ویکسین سائنو ویک کی ہیں اور چین پاکستان کو ویکسین کی بلاتعطل سپلائی یقینی بنا رہا ہے۔

چین سے آئندہ ہفتے کورونا ویکسین کی مزید 20 سے 30 لاکھ خوراکیں پاکستان آئیں گی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا ویکسین کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور آج سندھ اور پنجاب میں کورونا ویکسین کے سینٹرز بند ہیں جبکہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی ویکسین ختم ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین کی قلت: سندھ میں ویکسی نیشن سنٹر بند

اسد عمر نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے 12 سے 18 جون تک 23 لاکھ افراد کو ویکسینیشن ہو چکی ہے۔ 1 دن میں 3 لاکھ 32 ہزار 877 افراد ویکسینیشن کی گئی۔

یہ کسی بھی ہفتے میں سب سے زیادہ ویکیسینشین لگائی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 10 دن میں 50 لاکھ ویکیسین پاکستان آجائے گی۔


متعلقہ خبریں