اسلام آباد یونائیٹڈ نےملتان سلطانز کو شکست دے دی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے 30 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 150 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ شاداب خان نے 35 حسین طلعت نے 34 رنز بنائے۔ محمد اخلاق نے 26 اورآصف علی نے 25رنز کی اننگز کھیلی۔

شاہنواز دھانی اور عثمان قادر نے دو دو وکٹیں۔ میچ میں 4 وکٹیں لینے والے محمد وسیم مین آف دی میچ قرار پائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ 16 پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون رہی۔ ملتان سلطانز 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔
پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے بھی دس دس پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں
دوسری ، تیسری اور چوتھی پوزیشن کا فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوا۔

نوجوان بالرشاہنواز دھانی پی ایس ایل کے نمبر ون بالر بن گئے ہیں۔ شاہنواز دھانی نے 13.65 کی اوسط سے 20 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین آفریدی نے 16 اور وہاب ریاض نے 14 وکٹیں حاصل کیں۔

 

 


متعلقہ خبریں