ڈنمارک کے فٹبالر کرسچن ایرکسن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور وہ صحتیابی کی جانب گامزن ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرسچن ایرکسن نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر میں شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق تصویر کے کیپشن میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ ان کی صحت اب بہتر ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ اس وقت میں اسپتال میں ہوں اور ڈاکٹرز نے مجھے مزید ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی ہے۔
انٹرملان کے مڈ فلیڈر فٹ بالر نے نیک تمناوں اور دعاوں پر اپنے مداحوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔
یاد رہے یورو کپ کے ایک میچ کے دوران 29 سالہ فٹبالر کو ہارٹ اٹیک ہوا تھا۔
جس کے بعد میچ کو عارضی طور پر روک دیا گیا اور انہیں اسٹیڈیم کے قریب واقع اسپتال لے جایا گیا