یورو کپ میں ڈنمارک اور فن لینڈ کے میچ کے دوران ڈنمارک کا فٹبالر میچ کے دوران بے ہوش ہو کر گر پڑا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈنمارک کے مڈ فیلڈر کرسچین ارکسن کے بے ہوش ہونے پر میچ روک دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پرگردش کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گراونڈ میں موجود طبی عملہ کرسچین ارکسن کو اسٹیچر پر اٹھا کر گراونڈ سے باہر لے جاتے ہیں۔
بعد ازاں طبی امداد کے لیے ارکسن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
So nobody’s discussing what a hero Kjaer is? He probably saved #Eriksen ‘s life pic.twitter.com/l3Fqx38093
— _natalie (@campione_19) June 12, 2021
دوسری جانب سوشل میڈیا پر دنیا بھر کے فٹ بالرز اور مداح کرسچین ارکسن کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں اور نیک تمناوں کا اظہار کر رہے ہیں۔
پرتگال کے لیجنڈری فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میری تمام دعائیں ارکسن اور اس کے خاندان کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں پرامید ہوں کہ ارکسن جلد فٹ بال کے میدان میں ہوں گے۔