برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار کے ایک بار پھر انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے وارم اپ میچز نہیں کھیل سکیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیمار کی انجری کے باعث ان کی فٹنس اور آنے والے اہم مقابلوں میں شرکت پر سوالات اٹھ گئے۔ نیمار کو لگنے والی انجری کے باعث وہ تقریباً 2 سے 3 ہفتوں تک فٹبال کے میدان سے باہر رہیں گے۔ اس دوران وہ کسی بھی میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
اسٹار فٹبالر نیمار انجری کے باعث ورلڈ کپ سے قبل شیڈول وارم اپ میچز بھی نہیں کھیل سکیں گے۔ جس سے ٹیم کی تیاریوں پر اثر پڑ سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ کے دوران مراکش کے خلاف پہلے میچ میں بھی نیمار کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ جس پر ٹیم مینجمنٹ اور شائقین میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈکپ: اسپین نے اپنی تاریخ کے انوکھے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
نیمار کی انجریز کا تسلسل ان کے کیریئر اور بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں کارکردگی کے حوالے سے پہلے بھی زیر بحث رہا ہے۔ اور اس نئی صورتحال نے ایک بار پھر ان کی فٹنس پر سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔
