مائیکروسافٹ کے جدید ترین آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 11 کی پہلی جھلک سامنے آ گئی۔
رپورٹ کے مطابق نیا آپریٹنگ سسٹم ڈیسک ٹاپ/ لیپ ٹاپ کے علاوہ ٹیبلٹ اور اسمارٹ فون پر بھی یکساں سہولت سے استعمال کیا جا سکے گا۔
رپورٹ کے مطابق نئی ونڈوز میں اینڈروئیڈ ایپس بھی دستیاب ہوں گی جنہیں مائیکروسافٹ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکے گا۔
واضح تفصیلات 24 جون کو مائیکروسافٹ کی آفیشل تقریب میں بتائی جائیں گی۔
مائیکروسافٹ کی ویڈیو کانفرنسنگ سروس اب مفت دستیاب
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ زوم اور گوگل میٹ کے بعد مائیکروسافٹ نے بھی ویڈیو کانفرنسنگ سروس لوگوں کے لیے مفت مہیا کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مفت سافٹ ویئر، مائیکرو سافٹ ٹیمز کے بزنس ورژن سے ملتا جلتا ہے۔ جس میں آفس 365 کی سبسکرائپشن، ویڈیو کالز، گروپ چیٹس اور ٹولز بھی شامل ہیں۔
اس سروس میں صارفین کو چوبیس گھنٹوں تک تین سو افراد کے ساتھ ون آن ون مفت ویڈیو کالز کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ مفت گروپ کالز کا دورانیہ اور لوگوں کی تعداد کو کم کیا جائے گا یعنی ایک گھنٹے تک 100 افراد سے بات کی جاسکے گی۔
کمپنی نے فی الحال یہ اعلان نہیں کیا کہ ایسا کب تک ہوگا۔ مائیکروسافٹ ٹیمزمیں ٹوگیدرموڈ کو بھی استعمال کیا جا سکے گا جس میں ویڈیو کال کے دوران صارفین اپنابیک گراؤنڈ بھی شیئر کرسکیں گے۔
مائیکروسافٹ ٹیمز کو صرف کاروباری مراکز کے لیے متعارف کرایا گیا تھا مگر اب اسے زوم اور گوگل میٹ کو ٹکر دینے کے لیے عام افراد کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
مائیکروسافٹ ٹیمز کا مفت سافٹ ویئر ڈیسک ٹاپ ایپ اور ویب براؤزر پر دستیاب ہے جبکہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپس بھی جاری کی گئی ہیں۔