آئندہ مالی سال 2021-22 کے ترقیاتی بجٹ میں بجلی کے ترسیلی نظام کی اپ گریڈیشن کےلیے سو ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق کراچی میں کے ٹو اور کےتھری پاور پراجیکٹس پر ساڑھے سولہ ارب روپے خرچ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
نئی گاج ڈیم اور رینی کینال منصوبے کے لیے 52 ارب روپے، کچھی کینال اور چھوٹے ڈیمز کے لیے 8 ارب بیس کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
بجٹ: کونسی چیز سستی اور کونسی مہنگی ہوگی؟
بجٹ دستاویزات کے مطابق دیامر بھاشا اور داسو ڈیم منصوبے کےلیے 84.5 ارب، پنجاب میں گھبر اور پاپن ڈیم کی مد میں پونے چار ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔