40 سال بعد آسٹریلیا میں سرد ترین دن ریکارڈ


جہاں شدید گرمی پڑنے کے ریکارڈ ٹوٹے وہیں سردی نے بھی نئے ریکارڈ قائم کر دئیے۔

آسٹریلیا کےلاکھوں شہریوں کو 37 سالوں میں سب سے زیادہ سرد ترین دنوں کا سامنا ہے۔ آسٹریلیا کے تین ریاستوں میں شدید برف باری ریکارڈ ی گئی۔

انٹارٹیکا سے آنے والی سرد ہواوں نے آسٹریلیا کی سردی کی شدت میں اضافہ کردیا، نیو ساؤتھ ویلز میں جون کے مہینے میں کم ترین درجہ حرارت کا ریکارڈ بننے کے قریب ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت اس مہینے کے اوسط درجہ حرارت سے دس سینٹی گریڈ تک نیچے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ سڈنی میں بھی سردی کا 25 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔

ریاست وکٹوریا میں شدید بارشوں نے سیلابی صورتحال پیدا کردی، چھبیس ہزار سے  زائد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی کا حکم دے دیا گیا،، میلیبرن میں سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں نے درختوں کو جڑوں سے اکھاڑ دیا جبکہ بجلی کا نظام درہم ہوکے رہ گیا.

موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آج مختلف علاقوں میں 2 سے 5 سینٹی میٹر سے زائد تک برف  پڑھ سکتی ہے، جبکہ اسی ہفتے برف باری کے ساتھ جنوبی ساحل پر تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارشوں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ وکٹورین ایس ای ایس کے ذریعہ مدد کے لئے3 ہزار سے زیادہ کالز موصول ہو چکی ہیں۔


متعلقہ خبریں