کراچی: تھانے پر مظاہرین کا حملہ، 3 اہلکار زخمی


کراچی: کراچی کے شاہ لطیف ٹاؤن تھانے پر مظاہرین کے حملے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق مظاہرین اپنے گرفتار ساتھیوں کو چھڑانے کے لیے شاہ لطیف ٹاون تھانے کے باہر احتجاج کر رہے تھے کہ اس دوران مظاہرین نے تھانے پر حملہ کر دیا  اور پولیس اہلکاروں پر لاٹھیاں اور ڈنڈے برسائے جس سے تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے اہلکاروں میں اہلکار وسیم، عبید اور رمضان شامل ہیں۔

پولیس نے تھانے پر حملہ کرنے ولے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کی جبکہ پولیس کی اضافی نفری بھی طلب کی گئی تھی۔ جس کے بعد صورتحال کو قابو کر لیا گیا۔

پولیس کے لاٹھی چارج کے دوران ایک شخص زخمی ہوا جبکہ ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے 1 انچ موٹروے کا نہیں بنایا، صوبے کے نالے میں صاف کر رہا ہوں، اسد عمر

دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مظاہرے کے دوران زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ زخمی ہونے والے تینوں پولیس اہلکاروں کو معمولی زخم آئے تھے جنہیں فوری طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں