دلیپ کمار کی صحت سے متعلق اہل خانہ کا تازہ بیان سامنے آگیا

دلیپ کمار: 1950 کی دہائی میں سب سے پہلے ایک لاکھ روپے معاوضہ وصول کیا

بھارت کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے اہل خانہ نے ان کی حالت تشویشناک ہونے کی تردید کر دی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ دلیپ کمار آکسیجن پر ہیں، وینٹیلیٹر پر نہیں جب کہ ان حالت اطمینان بخش ہے۔

ٹوئٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرز دلیپ کمار کے سینے کے مزید ٹیسٹ کریں گے۔

دلیپ کمار کی صحت بہتر ہے، واٹس ایپ میسجز پر یقین نہ کریں: سائرہ بانو

واضح رہے کہ  گزشتہ روز دلیپ کمار کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

دلیپ کمار ، راج کپور کے مکانات کی ملکیت محکمہ آرکیالوجی خیبر پختونخوا کے نام منتقل

ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے بتایا کہ دلیپ کمار کوگزشتہ کچھ دنوں سے سانس کی تکلیف تھی۔ انہیں ممبئی کے ہندوجا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

سائرہ بانو نے کہا دلیپ کمار کو آج صبح مقامی وقت کے مطابق8:30 پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر نے ان کے کچھ ٹیسٹ کیے ہیں اور رپورٹس کا انتظار ہے۔

دلیپ کمار کو گزشتہ ماہ بھی اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم صحت بہتر ہونے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ دلیپ کمار کا شمار بھارت کے بہترین اور سینئر اداکاروں میں ہوتا ہے۔

وہ 1997 میں پاکستان آئے تھے جہاں انھیں پاکستان کے اعلیٰ اعزاز نشان امتیاز سے نوازا گیا۔  دلیپ کمار پاکستانی حکومت کی جانب سے یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے ہندوستانی ہیں۔

دلیپ کمار کے نام سے پہچانے جانے والے محمد یوسف خان 1922 میں پاکستان کے شہر پشاور میں پیدا ہوئے، 1940 میں بھارت کے شہر پونے منتقل ہوئے۔

برصغیر کی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے ستارے نے فنی زندگی کا آغاز جوار بھاٹا سے کیا، فلم جگنو میں لازوال کردار نبھانے پر انہیں  ٹریجڈی کنگ یعنی المیہ کرداروں کا بادشاہ پکارا جانے لگا۔

انہیں بالی ووڈ کی تاریخ کا کامیاب اور عظیم ترین اداکار تصور کیا جاتا ہے۔ 60 سالہ فلمی کریئر پر محیط سفر میں دلیپ کمار نے کئی کامیاب فلموں میں کام کیا۔

انہوں نے 1966 میں بالی ووڈ اداکارہ سائرہ بانو سے شادی کی۔ ہر کردار کو دل سے نبھا کر امر کرنے والے دلیپ کمار کو بھارتی حکومت نے 1995 میں ہندوستان کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈ “دادا صاحب پھالکے ایوارڈ” سے نوازا۔


متعلقہ خبریں