لاہور میں مبینہ طور پر سسرالیوں کی جانب سے مار پیٹ اور چھریوں کے وار سے زخمی ہونیوالا شہری اسپتال میں دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق چند روز پہلے اشفاق نامی شہری اپنی بیوی کو لینے لاہور کے فیصل ٹاؤن میں سسرال گیا تھا جہاں معمولی تلخ کلامی کے بعد بات لڑائی تک جا پہنچی تھی۔
پولیس کے مطابق سسرالیوں نے اشفاق کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ چھریوں کے وار بھی کیے، جس سے وہ زخمی ہو گیا تھا۔
مزید پڑھیں: پھل کیوں کھائے؟سوتیلے باپ کا بیٹے پر بہیمانہ تشدد، ملزم گرفتار
پولیس کا کہنا ہے کہ اشفاق کو اسپتال پہنچایا گیا تھا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
پولیس نے مقتولہ کی اہلیہ یاسمین، سسرالی رشتہ دار اقبال اور نسرین بی بی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔