نیتن یاہو کا 12 سال کا اقتدار ختم ہونے کے قریب

Netanyahu

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو عہدے سے ہٹانے اور سیاست میں تبدیلیاں لانے کے لیے اسرائیلی سیاستدانوں کے اتحاد کا قیام آخری مراحل میں پہنچ گیا۔

اپوزیشن رہنما یائیرلاپیڈ نے نئی اتحادی حکومت بنانے کا اعلان کر دیا۔ جس کے بعد بینجمن نیتن یاہو کا بارہ سال کے اقتدار کا اختتام ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی وزیر اعظم کا اقتدار خطرے میں پڑ گیا

اسرائیلی اتحادی جماعتوں میں باری باری وزیراعظم کے عہدے پر اتفاق ہوا ہے۔ جس کے تحت نافتالی بینیٹ پہلے دو سال تک وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہوں گے اور یائیر لاپیڈ آخری دو سال یہ عہدہ سنبھالیں گے۔

نفتالی بینیٹ 2013 سے لے کر 2020 تک وزارت دفاع، وزارت اقتصادیات، اور وزارت تعلیم سمیت دیگر عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ اور وہ ماضی میں مقبوضہ غرب اردن کے تمام علاقوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کی حمایت کر چکے ہیں۔

اس اتحاد کو ابھی پارلیمنٹ کی منظوری درکار ہے، جہاں حکومت کی تشکیل کے لیے اکثریت کی حمایت درکار ہو گی۔
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ووٹنگ 7 سے 12 دنوں میں کرائے جا سکتی ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دو سالوں میں چوتھے عام انتخابات کے بعد اتحادی حکومت قائم کرنے کے لیے ہر کوشش کی مگر ناکام ہو گئے۔
نیتن یاہو کی بدعنوانی کے مقدمے کے باعث اسرائیل میں سیاسی پیچیدگیاں بھی سامنے آتی رہی ہیں۔ ان کے حریفوں کا موقف رہا ہے کہ مجرمانہ الزامات کا سامنا کرتے ہوئے انھیں اس عہدے پر رہنے کا حق نہیں ہے۔

 


متعلقہ خبریں