وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
معاون خصوصی شہباز گل نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ اوگرا نے اس بار بھی فی لیٹر 8.86 روپے تک قیمت بڑھانے کی تجویز دی تھی جو وزیراعظم عمران خان نے منظور نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ مہنگائی کے خلاف وزیراعظم کے اقدامات کا تسلسل ہے۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ اوگرا نے اس بار بھی فی لیٹر 8.86 روپے تک قیمت بڑھانے کی تجویز دی جو وزیراعظم نے منظور نہیں کی-
مہنگائی کے خلاف وزیراعظم کے اقدامات کے تسلسل میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوگا۔ pic.twitter.com/zKKHVGJykV
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 31, 2021
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 108 روپے 56 پیسے برقرار رہے گی۔
اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 110 روپے 76 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 80 روپےفی لیٹر جب کہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 77 روپے 65 پیسے برقرار رہے گی۔