کووڈ ویکسینیشن کی خریداری کیلئے 20 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری


اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کووڈ ویکسینیشن کی خریداری کی مد میں 20 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں کورونا ویکسین کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر  مینیجمنٹ فنڈ کی سمری پر غور کیا گیا ۔

اعلامیہ کے مطابق فنڈ جون کے ماہ میں کووڈ ویکسین کی 1 کروڑ ڈوزر خریدنے کیلئے استعمال کیا جائے گا ۔

نئے مالی سال کے دوران اضافی فنڈ کی ضرورت کے مطابق دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی مثبت شرح کم ہوکر 4 فیصد پر آگئی، اسد عمر

اعلامیہ میں کہا گیا کہ وبا کے دوران دوبارہ ضرورت پڑنے پر اضافی رقم فراہم کی جائے گی۔ ویکسینیشن قومی ادارہ صحت اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہو گی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء، مشیروں، معاونین خصوصی، گورنر اسٹیٹ بنک اور اعلی حکام نے شرکت کی۔


متعلقہ خبریں