پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے کل سے نجی اور سرکاری کالجز کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس سلسلے میں کامران بنگش نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر پیغام جاری کیا ہے۔
صوبہ پنجاب: کل سے کلاسیں شروع کرنے کا اعلان
ہم نیوز کے مطابق محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے اس ضمن میں باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے جس کے تحت صوبے میں 31 مئی سے تمام نجی و سرکاری کالجز ایس او پیز کے تحت کھل جائیں گے۔
پورے صوبہ کے پبلک سیکٹرکالجز31 مئی سے ایس او پیز کے تحت کُھل جائیں گے۔ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ عملہ کہ 5 جون تک کورونا ویکسین لگانے کی ہدایت بصورت دیگر مذکورہ تاریخ کے بعد اُنہیں اپنے اداروں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ pic.twitter.com/Wv6IQO9cY6
— Kamran Bangash ?? (@kamrankbangash) May 30, 2021
جاری کردہ اعلامیے میں کالجوں کے سربراہان کو ٹیچنگ اورنان ٹیچنگ اسٹاف کی ویکسی نیشن یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ہم نیوز کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 5 جون کے بعد اساتذہ اور عملہ بغیرویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ کے کالجوں میں نہیں آسکیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑا اعلان
صوبہ پنجاب میں بھی کل سے دسویں اور 12 ویں جماعتوں کے لیے اسکول کھول دیے جائیں گے۔