وزیر اعظم آج عوام کے فون سنیں گے


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی عوام سے فون پر براہ راست بات چیت کی چوتھی نشست آج ہو گی۔

وزیر اعظم سےعوام کی گفتگو ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی۔ وزیر اعظم دوپہر 4 بجے عوام کے سوالات کے جوابات دیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے براہ راست فون پر عوام کی شکایات سنی جاتی ہیں اور اسی سلسلہ کی چوتھی نشست آج ہو گی جس میں عوام وزیر اعظم سے براہ راست رابطہ کر سکیں گے۔

دو روز قبل وزیر اعظم نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم آنے والی نسلوں کے لیے بہتر پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ریکارڈ ٹیکس جمع کرنے پر وزیر اعظم کا ایف بی آر کو خراج تحسین 

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا  ہے لیکن کبھی کسی نے لانگ ٹرم پلاننگ نہیں کی۔


متعلقہ خبریں