وزیر تعلیم پنجاب کا گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق اہم بیان

نجی اسکولز کو اپنا نصاب پڑھانے سے نہیں روکا، مراد راس

فائل فوٹو


وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں دو سے تین ہفتے تک محدود ہوں گی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ لاہور، راولپنڈی اور ملتان سمیت پنجاب کے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کیلئے ویکسینیشن آج سے شروع ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سات جون تک اسکول کھلنے سے پہلے ویکسینیشن مکمل کر لی جائے گی۔

افواہیں آگے نہ بڑھائیں خدا کا واسطہ ویکسین لازمی لگوائیں

خیال رہے کہ آج  پاکستان بھر میں اساتذہ کے لیے بھی کورونا وائرس کے خلاف واک ان ویکسی نیشن کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے مطابق اساتذہ اپنے شناختی کارڈ اور اپنے ادارے/سکول کے سربراہ کی جانب سے لیٹر یا اپنے کارڈ کے ساتھ جا کر کسی بھی ویکسی نیشن سینٹر سے ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ تعلیم اور امتحانات کے انعقاد کے لیے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے 18 سال سے زیادہ عمر کے اساتذہ کے لیے واک ان ویکسین کھول دی گئی ہے۔

اساتذہ اپنے شناختی کارڈ اور اپنے ادارے/سکول کے سربراہ کی جانب سے لیٹر یا اپنے کارڈ کے ساتھ جا کر کسی بھی سینٹر سے ویکسین لگوا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں