مصباح الحق 47 برس کے ہو گئے

سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق میں کورونا وائرس کی تصدیق

پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق کپتان مصباح الحق 47 برس کے ہو گئے ہیں۔

سابق کپتان مصباح الحق نے پاکستان کو بطور کپتان ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن دلائی۔

اس کے علاوہ وہ  ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بنے۔

انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 54 گینوں پر تیز ترین سنچری کا برینڈن میکلم کا ریکارڈ برابر کیا۔

شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ چیف سلیکٹر کریں گے، مصباح الحق

مصباح الحق بطور کوچ و کپتان جنوبی افریقا کو ان کے ہوم گراونڈ میں ون ڈے سیریز ہرانے والے ایشیا کے پہلے کوچ و کپتان ہیں۔

مصباح نے لاہور میں واقع یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی سے ایم بی اے کیا ہوا ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں وہ پاکستان کی طرف سے 53میچزمیں کپتانی کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ وہ پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان ہیں۔


متعلقہ خبریں