پاکستان میں بھارتی قسم کے کورونا وائرس کی تصدیق


وزارت قومی صحت نے پاکستان میں بھارتی قسم کے کورونا وائرس کی تصدیق کر دی۔

ذرائع  وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا کی جنوبی افریقی قسم کے 7 اور بھارتی قسم کے ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی بھارتی قسم کا یہ ملک میں پہلا کیس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مئی کے پہلے 3 ہفتوں میں حاصل کردہ نمونوں سے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کی جانچ قومی ادارہ صحت میں کی گئی۔

کورونا وائرس: دنیا میں اموات کی تعداد35لاکھ سے بڑھ گئی

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اور جنوبی افریقی کیسز کی ٹریسنگ بھی شروع کر دی گئی، وائرس کی عالمی اقسام کی موجودگی کے باعث گائیڈ لائنز پر عمل کی ضرورت ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ماسک کے استعمال اور کورونا ویکسی نیشن کی بھی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں