کورونا:پاکستان میں مزید67 اموات، 2 ہزار 482 نئےکیسز رپورٹ

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید67 اموات اور2ہزار482کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح4.80 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 607 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد9 لاکھ 13 ہزار 784 ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد58 ہزار611 ہے اور 8 لاکھ 34ہزار566 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بغیر شناختی کارڈ والے افراد کی بھی کورونا ویکسی نیشن کرائی جائے گی

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار925افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار988، خیبرپختونخوا4ہزار25، اسلام آباد 753، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 273 اور آزاد کشمیر میں 536 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 80 ہزار927،خیبرپختونخوا ایک لاکھ31 ہزار411، پنجاب 3 لاکھ 37 ہزار 775، سندھ 3 لاکھ 14ہزار158، بلوچستان 24 ہزار908، آزاد کشمیر19 ہزار60 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 545 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں19سال یا زائد عمر کے افراد کیلئے رجسٹریشن شروع

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 40 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں