شیخوپورہ: ایک دوکان کا 1 ارب 25 کروڑ روپے ماہانہ کرایہ کی بولی

شیخوپورہ: ایک دوکان کا 1 ارب 25 کروڑ روپے ماہانہ کرایہ کی بولی

شیخوپورہ میونسپل کارپوریشن میں دوکانوں کی نیلامی کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک دوکان کی بولی دوکان کے ماہانہ کرایہ کی بولی 1 ارب 25 کروڑ تک پہنچ گئی۔

شیخوپورہ میونسپل کارپوریشن میونسپل کارپوریشن میں دوکانوں کی نیلامی کی بولی ڈپٹی کمشنر اصغر جوئیہ نے کی۔ ایک دوکان کے ماہانہ کرایہ کی بولی 1 ارب 25 کروڑ تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: توشہ خانے کی بند کمرے میں نیلامی کالعدم قرار

فی دوکان کی سرکاری بولی 22 ہزار روپے سے شروع ہوئی جو دو تاجروں کے درمیان بڑھتے بڑھتے سوا ارب پر اختتام پزیر ہوئی۔ یہ بولی ایک سال کے لیے ہوئی ہے جبکہ اگلے سال دوبارہ نیلامی کی جائے گی۔

امیدواروں نے 50 ہزار روپے کا کال ڈیپازٹ جمع کروا رکھا ہے جبکہ مین بازار میں 7 دوکانوں کی نیلامی 22 ہزار سے شروع ہوکر 2 سے 5 لاکھ روپے تک ماہانہ کرایہ پرگئی ہے۔

بولی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اصغر جوئیہ نے کہا کہ دوکانوں کی ایک سال بعد دوبارہ بولی ہوگی۔


متعلقہ خبریں