پاکستان میں کورونا کے2ہزار724نئےکیسز رپورٹ،مزید65 اموات

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید65 اموات اور2ہزا724کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح4.61 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار465تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد9 لاکھ8ہزار576 ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 60 ہزار268ہے اور 8 لاکھ 27ہزار843 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کورونا ویکسین کا ٹیسٹ کامیاب، پاک ویک کا نام دیدیا گیا

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار875افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 942، خیبرپختونخوا 3 ہزار 990، اسلام آباد 748، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 271 اور آزاد کشمیر میں 532 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 80 ہزار662،خیبرپختونخوا ایک لاکھ 30 ہزار644، پنجاب 3 لاکھ 36 ہزار 315، سندھ 3 لاکھ 11ہزار766، بلوچستان 24 ہزار733، آزاد کشمیر 18 ہزار940 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 516 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان: کورونا کے مریضوں میں بلیک فنگس کے کیسز سامنے آنے لگے

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 40 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں