شاہین شاہ آفریدی کی شاہد آفریدی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا


لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ملتان سلطانز کے زخمی آل راونڈر شاہد آفریدی کے لیے جلد صحت یابی کی دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ دعا ہے آپ جلدی ٹھیک ہوجائیں، آپ پاکستان کا فخر ہیں،پی ایس ایل 6 میں آپ کی کمی محسوس کریں گے۔

شعیب ملک کو ٹیم میں واپس لایا جائے، شاہد آفریدی کا مشورہ

خیال رہے کہ ملتان سلطانز کے آل راونڈر شاہد آفریدی کمر میں تکلیف کے سبب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے بتایا کہ پی ایس ایل کے لیے ٹریننگ کے دوران مجھے کمر میں تکلیف محسوس ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ کمر کی تکلیف سے متعلق ڈاکٹرز کو بتایا جنہوں نے چیک اپ کے بعد آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے میں ملتان سلطانز کی نمائندگی نہیں کر سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا دل سخت خفا ہے کیونکہ میں بہت محنت سے پریکٹس اور ٹریننگ کر رہا تھا۔


متعلقہ خبریں