‘ تعلیمی ادارے نہ کھولنا تعلیم دشمنی ہے ‘

فوٹو: فائل


صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ملک ابرار حسین نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے نہ کھولنا تعلیم دشمنی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج 24 مئی کو کورونا کی مثبت شرح 4 فیصد سے کم ہو گئی ہے جب کہ ملک بھرمیں کورونا کیسز کی شرح 3.5 فیصد سے بھی نیچے چلی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے تعلیم موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں۔

پنجاب کے کن اضلاع میں اسکول کھلیں گے؟

خیال رہے کہ حکومت نے رواں سال کسی بھی طالب علم کو بغیر امتحانات کے اگلی کلاس میں پروموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام کلاسزکےامتحانات ہرصورت ہوں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جون کے تیسرے ہفتے میں لیےجائیں گے۔

رزلٹ تاخیر سے ہونے کی صورت میں جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر داخلے دیں گی جب کہ موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی جس سے متعلق فیصلےصوبے کریں گے۔


متعلقہ خبریں