ملتان سلطانز کے آل راونڈر شاہد آفریدی کمر میں تکلیف کے سبب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے بتایا کہ پی ایس ایل کے لیے ٹریننگ کے دوران مجھے کمر میں تکلیف محسوس ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ کمر کی تکلیف سے متعلق ڈاکٹرز کو بتایا جنہوں نے چیک اپ کے بعد آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے میں ملتان سلطانز کی نمائندگی نہیں کر سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا دل سخت خفا ہے کیونکہ میں بہت محنت سے پریکٹس اور ٹریننگ کر رہا تھا۔
While training for the remainder of @thePSLt20, I felt lower back pain & had to consult a doctor. Unfortunately I have been advised to rest and can no longer accompany my team @MultanSultans. I am heartbroken ? as I was practicing and training really hard. pic.twitter.com/OjaHD1w9cg
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 24, 2021