اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کے موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر خزانہ شوکت ترین بھی ان کے ہمراہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں: احساس پروگرام کی کامیابی کی وجہ شفافیت ہے، وزیر اعظم
آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر وزیر اعظم کا استقبال ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کو ملکی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم اس سے قبل بھی آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کر چکے ہیں۔