پی آئی اے کی کراچی سےاسکردو کیلئے پروازوں شروع

PIA

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قومی ایئرلائن پی آئی اے نے سیاحت کے فروغ کے لیے اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

پی آئی اے نے کراچی سے اسکردو کی پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار پی آئی اے کی کراچی سے اسکردو کی پرواز لینڈ کر گئی ہے۔

ایئربس 320 میں 178مسافر اور عملے 8 افراد شامل تھے۔ پرواز پی کے 6544 کو کیپٹن قاسم قادر اور کیپٹن مہدی نے آپریٹ کیا۔

ہم نیوز کے مطابق 7ہزار فٹ بلندی پر واقع اسکردو ایئرپورٹ کا شمار دنیا کے بلندترین ایئرپورٹس میں ہوتا ہے۔

سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ پی آئی اے سیاحت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

 


متعلقہ خبریں