اسرائیل کا اگلا ہدف ترکی، افغانستان اور پاکستان ہیں، سراج الحق

اسرائیل کا اگلا ہدف ترکی، افغانستان اور پاکستان ہیں، سراج الحق

کراچی: امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کا اگلا ہدف ترکی، افغانستان اور پاکستان ہیں۔

فلسطین پر اسرائیلی جارحیت پر نواز شریف کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا

ہم نیوز کے مطابق جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منعقدہ فلسطین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل سعودی عرب پر بھی قبضہ کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ القدس کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پوری دنیا مل کر بھی فلسطینیوں کو شکست نہیں دے سکتی ہے۔

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ پر ایک بار پھر دھاوا

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے فلسطین مارچ سے خطاب میں کہا کہ ہمارےحکمرانوں نے اوآئی سی اجلاس میں مذمتی قرارداد منظورکی۔

انہوں نے کہا کہ قراردادوں سے نہ فلسطین آزاد ہو گا اور نہ ہی  کشمیرآزاد ہو گا۔

اسرائیلی یہودی خوف میں مبتلا

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ جن مسلم ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کیا ہے وہ اپنے فیصلے پرنظرثانی کریں۔


متعلقہ خبریں