سیاحتی مقامات پر جانے کیلئےکورونا منفی رپورٹ لازم قرار


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ہدایت کی ہے کہ مری، کالام، گلیات، ناران، کاغان گھومنے جانا ہے تو کورونا منفی رپورٹ لازم دکھانی ہوگی۔

یکم جون کے بعد ویکسین نہ کرانے والے پچاس سال سے زائد عمر افراد کی ہوٹل بکنگ بھی نہیں ہو گی۔ یکم جولائی کے بعد چالیس سال سے زائد عمر افراد کی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بکنگ نہیں ہو گی۔

سیاحتی مقامات پر ہوٹل انتظامیہ سیاحوں سے کورونا منفی رپورٹس اور شناختی کارڈ لازمی طلب کریں گے۔ ویکسی نیٹڈ افراد مستند ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ہوٹل انتظامیہ کے پاس جمع کرائیں گے۔

سیاحتی مقامات پرآنیوالوں سے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پرکرائےجائیں گے۔ ہوٹل انتظامیہ ایک کمرہ ایک ہی فرد کیلئے بک کرے گی۔ ہوٹل انتظامیہ مسافروں کو کھانا ان کے کمرے میں پہنچائے گی۔

ٹورآپریٹرز، ہوٹل انتظامیہ مسافروں کا ڈیٹا ضلعی انتظامیہ کو دینے کے پابند ہوں گے۔

این سی او سی کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو ٹیسٹ، قرنطینہ اور ویکسی نیشن پالیسی پرعمل کرنا ہوگا۔

تمام مسافرسیاحتی مقامات پرماسک اور سینیٹائزرساتھ رکھیں گے۔ مناسب فاصلے اورایس او پیزکے ساتھ  کیمپنگ کی اجازت ہوگی۔

 


متعلقہ خبریں