الیکشن کمیشن کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کیخلاف ویڈیو شیئر



الیکشن کمیشن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کیخلاف ویڈیو شیئر کر دی گئی۔

ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ویڈیو میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے استعمال پر تنقید کی گئی۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کچھ ہی دیر بعد ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین سےمتعلق ٹویٹ غلطی سے شیئر ہوا۔

پرچے ختم نہیں کرسکتے، معاملہ عدالتوں میں جائے گا: فواد چودھری

خیال رہے کہ چند روز قبل حکومت نے الیکشن میں دھاندلی سے بچنے کے لئے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا ماڈل تیار کر کے پیش کیا تھا۔

حکومت نے اپوزیشن کو بھی مدعو کیا کہ آئیں مشین کا ماڈل دیکھیں اور سوالات ہیں تو بتائیں، حکومت ٹیکنالوجی کے ذریعے جواب فراہم کرے گی۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری اور مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا تھا کہ ہر الیکشن کے بعد دھاندلی کا الزام لگا کر رونا کوئی حل نہیں ہے، پیپلز پارٹی اور نون لیگ دونوں پرچی پارٹیوں کو کہتے ہیں پہلے آکر دیکھ تو لیں یہ ہےکیا۔

مسلم لیگ ن ، پاکستان پیپلز پارٹی کو اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کو دعوت دیتے ہیں، آئیں ماڈل دیکھیں، سوال اٹھائیے تاکہ حکومت ٹیکنالوجی کے ذریعے جواب فراہم کرسکے۔


متعلقہ خبریں