برطانیہ: متعدد کونسلز سے پاکستانی نژاد برطانوی شہری مئیر اور ڈپٹی مئیر منتخب

کورونا کے بڑھتے کیسز، برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کردیا

فوٹو: فائل


دارالحکومت لندن سمیت برطانیہ کے متعدد کونسلز سے پاکستانی نژاد برطانوی شہری مئیر اور ڈپٹی مئیر منتخب ہو گئے۔

ہم نیوز کے مطابق برطانیہ بھر میں کرونا بحران سے مئیر شپ کے انتخابات ایک سال تاخیر کا شکار ہونے کے بعد معمول کے مطابق منعقد ہوئے۔  ان انتخابات میں لندن کے مئیر صادق خان نے اپنی نشست کا دفاع کیا۔

برطانیہ بھر کی کونسل کے انتخابات میں کئی پاکستان نژاد برطانوی شہریوں نے جیت اپنے نام کی۔

میئر لندن کیلئےانتخاب آج، صادق خان پھرامیدوار

لندن کی اہم کونسل ایلنگ سے چوہدری منیر احمد،لیوٹن سے محمود حسین،سلاو سے نذیر احمد،  ہنسلو سے حنا میر ڈپٹی مئیر منتخب ہوکر پاکستان کے لئے باعث فخر بنیں۔

نو منتخب مئیرز کا کہنا ہے کہ وہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور دیگر کمیونٹی کے افراد کو درپیش مسائل کے حل کر بھرپور کوششیں کریں گے۔

 


متعلقہ خبریں