پاکستان کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی عالمی کورونا وائرس سے متاثر ہو گئیں ہیں۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکارہ نے اپنی بیماری سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔
انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر بتایا کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جبکہ انھوں نے اپنی تصویر بھی اس اسٹوری میں شیئر کی۔
گلوکارہ نے ساتھ میں لکھا کہ تصویر کے لیے کوئی میک نہیں، کوئی فلٹر نہیں، صرف کوویڈ-19 ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں قرنطینہ موڈ آن ہوگیا ہے۔