لاہور: گھرسے جواں سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد


لاہورکے علاقے حاکم ٹاوَن میں گھر سے جواں سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ 

پولیس حکام نے ہم نیوز کو بتایا کہ 18 سال کی لڑکی نے ایک سال قبل پسند کی شادی کی تھی، لڑکی نے گھریلو ناچاکی سے دل برداشتہ ہو کر خودکشی کی۔

یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ: اجتماعی قبر سے 16 لاشوں کی باقیات برآمد

قبل ازیں انسانی حقوق کمیشن (ایچ آر سی پی) کی سالانہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال بچوں کے ساتھ جرائم کے کل 2,960 واقعات سامنے آئے۔ شیر خوار بچوں سمیت مختلف عمر کے بچوں کو اغوا سمیت جنسی درندگی اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

انسانی حقوق کمیشن کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ملک میں اقلیتوں کو جبری مذہبی تبدیلی، متعصب اور نفرت آمیز الزامات کا سامنا ہے۔ گزشتہ سال ملک میں 31 جبری مذہب تبدیل کرنے کے کیسز کی نشاندہی کی گئی۔

انسانی حقوق کمیشن کی سالانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ملک میں 586 افراد پر توہین مذہب کے تخت مقدمات دائر کیے گئے۔ توہین مذہب مقدمات سب سے زیادہ پنجاب میں دائر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی حقوق کونسل کو اپنا دوہرا معیار ختم کرنا چاہیے، شیریں مزاری

رپورٹ کے مطابق کورونا کے دنوں کے دوران انٹرنیٹ کی مکمل سہولت نہ ہونے سے طلبہ متاثر ہوئے۔ آن لائن کلاسز کا زیادہ فائدہ ان طلبہ کو ہوا جن کے پاس انٹرنیٹ کی بلاتعطل سہولت میسر رہی۔ لاک ڈاؤن کے باعث اسکولوں سے باہر رہنے والے بچوں کے تناسب میں اضافے کا خدشہ ہے۔


متعلقہ خبریں